اسلام آباد مرغزار چڑیاگھر میں موجودکاوان ہاتھی کو بقیہ زندگی گزارنے کے لیے کمبوڈیا بجھوایا جائے گا، ملک امین اسلم

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ اسلام آباد مرغزار چڑیاگھر میں موجودکاوان ہاتھی کو بقیہ زندگی گزارنے کے لیے کمبوڈیا میں جنگلی حیات کے لیے واقع پناہ گاہ میں ماہرین جنگی حیات کی تجاویز کی روشنی میں محفوظ طریقے سے بجھوانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ ہفتہ کومرغزارچڑیا گھر کے باہر میڈیا بریفنگ …

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ اسلام آباد مرغزار چڑیاگھر میں موجودکاوان ہاتھی کو بقیہ زندگی گزارنے کے لیے کمبوڈیا میں جنگلی حیات کے لیے واقع پناہ گاہ میں ماہرین جنگی حیات کی تجاویز کی روشنی میں محفوظ طریقے سے بجھوانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ ہفتہ کومرغزارچڑیا گھر کے باہر میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ کاوان ہاتھی کی کمبوڈیا میں واقع جنگلی حیات کے لیے عالمی اہمیت کی حامل قدرتی محفوظ پناہ گاہ میں منتقلی کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایک فیصلے کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ہاتھی کی منتقلی ماہرین جنگلی حیات پر مبنی آٹھ رکنی ایکسپرٹ کمیٹی کی جانب سے تجویز پیش کی گئی ہے۔ ماہرین نے تجویز دی ہے کہ اسلام آباد مرغزار چڑیاگھر میں موجود کاوان ہاتھی کو بقیہ زندگی گزارنے کے لئے کمبوڈیا میں جنگلی حیات کے لیے واقع پناہ گاہ بہترین اور موزوں ترین علاقہ ہے،جہاں پر اس کو منتقل کیا جاسکتا ہے۔ ملک امین اسلم نے مزید کہا کہ کمبوڈیا میں جنگلی حیات کے لیے واقع پناہ گاہ میں پہلے ہی کئی ہاتھی موجود ہیں اوراس کے علاوہ اس قدرتی پناہ گاہ میں دنیا کے مختلف علاقوںسے 80 کے لگ بگ ہاتھیوں کوبقیہ زندگی گزارنے کے لیے بیجھا گیا ہے۔ان ہاتھیوں کی نگرانی اور دیکھ بال عالمی اہمیت کے حامل ماہرین جنگلی حیات کرتے ہیں۔ اس لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کاوان ہاتھی کو بھی اس قدرتی پناہ گاہمیں منتقل کردیا جائے، جہاں پر وہ اپنی بقیہ زندگی بہترین طریقے سے گذارسکے گا۔ وفاقی وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ذیلی ادارہ اسلام آباد وائلڈ لائف مئنجمینٹ بورڈ نے معزز اسلام آباد ہائی کورٹ کے مئی 21 کو جاری ہونے والے ایک اہم فیصلے کی روشنی میں گذشتہ ماہ ایک آٹھ رکنی کمیٹی بنائی تاکہ اسلام آباد مرغزار چڑیا گھرمیں واقع کاوان ہاتھی کی بقیہ زندگی گذارنے کے لیے اس کو قدرتی پناہ گاہ میں آزادچھوڑنے کے بارے مختلف تجاویز پر غور کیا جا سکے۔ جولائی 13 کو اسلام آباد میں منعقدہ ایک اہم اجلاس میں اس اہم کمیٹی کے ممبران نے ہاتھی کو بقیہ زندگی گذارنے کے لیے بہتر وائلڈ لائف سینکچوریز کے بارے مختلف تجاویز پر غور کیا۔ بل آخر اس کمیٹی نے متفقہ طور پر تجویز دی کہ کمبوڈیا میں جنگلی حیات کے لیے واقع پناہ گاہ اسلام ا?باد چڑیاگھر کی ہاتھی کاوان کے لیے اپنی بقیہ زندگی گذارنے کےلیے بہترین اور موزوں ترین علاقہ ہے، جہاں پرصحت مند زندگی گذارنے کے لیے اس کومنتقل کیا جاسکتا ہے۔ مشیر وزیر اعظم ملک امین اسلم نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ اسلام آباد چڑیا گھر کی ہاتھی کی کمبودیا وائلڈ لائف سینکچوری منتقلی ایک انتہائی طور پرغمگین کرنے والا اقدام ہوگا، تاہم انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ معزز اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ہاتھی کی بقیہ صحت مند زندگی کی خاطر یہ فیصلہ بھی مثبت اقدام ہوگا۔ انہوں نے مزید کہاکہ اسلام آباد چڑیا گھر میں موجود جانوروں کی خوراک، صحت اور رہن سہن کے لیےماہرین جنگلی حیات کی تجاویز کی روشنی میں اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ ان کوخوراک کی کمی یا صحت کے حوالے سے سہولیات کی کمی جیے مسائل پر قابو پاکر ان کوچڑیا گھر میں بہتر ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔