اسلام آباد میں تعینات افغانستان، آسٹریلیا، آذربائیجان، بنگلہ دیش، چین، کیوبا، کینیا، کرغزستان، روس اور یمن کے سفیروں کا دورہ نسٹ

اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) پاکستان میں تعینات روس، چین، کیوبا اورآسٹریلیا سمیت متعدد ملکوں کے سفیروں اور ہائی کمشنرز نے اپنے اعلیٰ تعلیمی اداروں اور نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے درمیان تعلیمی اور تحقیقی روابط کو مزید مستحکم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اس سلسلہ میں اسلام آباد میں تعینات افغانستان، آسٹریلیا، آذربائیجان، بنگلہ دیش، چین، کیوبا، کینیا، کرغزستان، روس اور یمن …

اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) پاکستان میں تعینات روس، چین، کیوبا اورآسٹریلیا سمیت متعدد ملکوں کے سفیروں اور ہائی کمشنرز نے اپنے اعلیٰ تعلیمی اداروں اور نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے درمیان تعلیمی اور تحقیقی روابط کو مزید مستحکم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اس سلسلہ میں اسلام آباد میں تعینات افغانستان، آسٹریلیا، آذربائیجان، بنگلہ دیش، چین، کیوبا، کینیا، کرغزستان، روس اور یمن کے سفیروں اور ہائی کمشنرز نے بدھ کو نسٹ کا دورہ کیا۔ ریکٹر یونیورسٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) نوید زمان کے ساتھ ملاقات کے دوران سائنس و ٹیکنالوجیز کے ثقافت کے مواقع کو پروان چڑھانے کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ریکٹر یونیورسٹی نے سینئر انتظامیہ کے ہمراہ قومی و بین الاقوامی کامیابیوں، انڈر گریجویٹ و پوسٹ گریجویٹ پروگرامز، جدید ترین ریسرچ سہولتوں اور ریسرچ و تحقیق پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے غیر ملکی سفیروں کو نست سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ ریکٹر نے غیر ملکی وفد کو نسٹ میں دستیاب تحقیق، سٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام اور تعاون کے مواقع کے بارے میں آگاہ کیا۔

مزید خبریں