اسلام آباد ۔ 18 دسمبر (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں سانحہ پلوامہ کے شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ آج اسلام آباد میںکل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کے دفتر کے باہر ادا کی گئی۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت رہنمائوں سمیت تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوںنے نماز جنازہ میں شرکت کی ۔ سیدعلی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ …
اسلام آباد میں شہدائے پلوامہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 دسمبر (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں سانحہ پلوامہ کے شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ آج اسلام آباد میںکل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کے دفتر کے باہر ادا کی گئی۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت رہنمائوں سمیت تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوںنے نماز جنازہ میں شرکت کی ۔ سیدعلی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے بھارتی ریاستی دہشت گردی کے دوران شہید ہونیوالے کشمیریوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کی اپیل کی تھی ۔ محمد فاروق رحمانی نے نماز جنازہ پڑھائی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں ، بزرگوں، خواتین اور بچون کی قربانیوں کی بدولت کشمیری عوام جلد ہی بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کر لیں گے ۔








