درست اور بروقت معلومات تک رسائی کا حق بہتر جمہوری معاشرے کی بنیاد ہے،وزیر اعلی مریم نواز

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ درست اور بروقت معلومات تک رسائی کا حق بہتر جمہوری معاشرے کی بنیاد ہے

لاہور۔28ستمبر (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ درست اور بروقت معلومات تک رسائی کا حق بہتر جمہوری معاشرے کی بنیاد ہے۔معلومات تک عالمگیر رسائی کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ معلومات تک رسائی شفاف طرز حکمرانی،عوامی اعتماد اور بہتر فیصلہ سازی کیلئے نا گزیر ہے۔درست اور بروقت معلومات عوام کو بااختیار،حکومت پر اعتماد اور فیصلہ سازی کو شفاف بناتی ہیں۔معلومات تک رسائی عوام اور حکومت کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بناتی ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ حکومتِ پنجاب شفافیت، احتساب اور شہریوں کے معلومات حاصل کرنے کے بنیادی حق کی مکمل پاسداری کرتی ہے۔حکومت کے امور میں شفافیت اور اداروں کو عوام کے سامنے جوابدہ بنانا اولین ترجیح ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ آزاد اور شفاف معلومات کے ذریعے بدعنوانی کا موثر انداز میں خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق اور بااختیار معاشرے کی بنیاد ہے۔ شفافیت،جوابدہی اور گڈ گورننس کیلئے معلومات تک آسان رسائی ناگزیر ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ مریم نواز شریف جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام کو سرکاری معلومات تک فوری اور آسان رسائی فراہم کی جا رہی ہے۔حکومت پنجاب عوامی سہولت، شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ڈیجیٹل پنجاب کا مقصد شہریوں کو معلومات اور سرکاری خدمات ان کی دہلیز تک پہنچانا ہے۔باخبر شہری ہی بہتر فیصلے اور مضبوط معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں۔