اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):اسلام آباد میں صحت کے شعبے کو بہتر بنانے کے لیے حکومت نے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے منگل کو اراکین قومی اسمبلی کو بتایا کہ حکومت صحت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے متعدد اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد کے ہسپتال نہ صرف شہر کے …
اسلام آباد میں صحت کے شعبے کو بہتر بنانے کیلئے حکومت نے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کا اعلان کیا ہے، وزیر مملکت طلال چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):اسلام آباد میں صحت کے شعبے کو بہتر بنانے کے لیے حکومت نے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے منگل کو اراکین قومی اسمبلی کو بتایا کہ حکومت صحت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے متعدد اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد کے ہسپتال نہ صرف شہر کے مقامی مریضوں بلکہ خیبرپختونخوا، آزاد جموں و کشمیر اور حتیٰ کہ افغانستان سے آنے والے مریضوں کے لیے بھی خدمات فراہم کر رہے ہیں، اس وجہ سے ہسپتالوں پر مریضوں کا دبائو بڑھ گیا ہے اور سہولیات کی فراہمی کے معیار میں چیلنجز سامنے آ رہے ہیں۔
وزیر مملکت نے مزید کہا کہ اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت ہسپتالوں میں طبی عملے کی تعداد بڑھانے، جدید طبی آلات کی فراہمی اور انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن پر کام کر رہی ہے، ان اقدامات کا مقصد صرف مریضوں کے علاج میں بہتری لانا نہیں بلکہ ہسپتالوں کے انتظامی ڈھانچے کو بھی مضبوط بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،حکومت اس بڑھتے ہوئے دبائو سے نمٹنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر منصوبہ بندی کر رہی ہے۔








