اسلام آباد میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات

73

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو کشمیر، اسلام آباد، بالائی/وسطی پنجاب، خیبرپختونخوا اورگلگت بلتستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، بلوچستان، گلگت بلتستان اور سندھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب میں لاہور (ایئر پورٹ 83، سٹی 34)، راولپنڈی (شمس آباد68 ، چکلالہ15) ، نارووال 54، اسلام آباد ( ، زیرو پوائنٹ 39، گولڑہ 33، ایئر پورٹ 24 ، سیدپور 22، بوکڑہ 12،)، گوجرانوالہ 12، مری 05، گجرات 03، چکوال، بہاولپور، بہاولنگر 01 ، خیبرپختونخوا میں مالم جبہ39، بالاکوٹ32، تخت بائی، پٹن 03، دیر (لوئر 02)، کالام 02، پشاور 01، کشمیر میں مظفر آباد 40، راولاکوٹ 06، کوٹلی04، بلوچستان میں کوئٹہ (ابزر ویٹری 14، سمنگلی 04)، خضدار 12، تربت 05، اورماڑہ 01، گلگت بلتستان میں بونجی 04، سکردو 02، سندھ میں ٹھٹھہ 03 ، کراچی میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔ اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی، دالبندین 44 اورنورپور تھل 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔