اسلام آباد۔15مارچ (اے پی پی):وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کے باعث ندی نالوں میں ممکنہ طغیانی پر قابو پانے کےلئے فوری طور پرسینی ٹیشن ٹیمیں متحرک کر دی گئیں نشینی علاقوں اور نالوں کی خصوصی طور پر مانیٹرنگ شروع کر دی گئی۔ اتوار کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو فیلڈ میں الرٹ رہنے …
اسلام آباد میں موسلا دھار بارش ، سینی ٹیشن ٹیمیں متحرک ، ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کی تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو فیلڈ میں الرٹ رہنے کی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد۔15مارچ (اے پی پی):وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کے باعث ندی نالوں میں ممکنہ طغیانی پر قابو پانے کےلئے فوری طور پرسینی ٹیشن ٹیمیں متحرک کر دی گئیں نشینی علاقوں اور نالوں کی خصوصی طور پر مانیٹرنگ شروع کر دی گئی۔
اتوار کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو فیلڈ میں الرٹ رہنے کی ہدایت کردی اور کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنے ایریاز میں صورتحال کا جائزہ لیں، نشینی علاقوں اور نالوں کی خصوصی طور پر مانیٹرنگ جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ نکاسی آب کے عمل کے لیے فوری طور پرسینی ٹیشن ٹیمز متحرک کر دی گئی ہیں۔ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے شہر بھر میں بارش کی صورتحال کی مانیٹرنگ جاری ہے۔








