اسلام آباد۔7ستمبر (اے پی پی):غیر ملکی مالی معاونت سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 8 کروڑ 83 لاکھ ڈالر کی لاگت سے آئی ٹی پارک اکتوبر 2025 میں مکمل ہوگا۔اس جدید سہولیات کے حامل پارک میں آئی ٹی کمپنیوں کے لئے 120 دفاتر،انکیوبیشن مرکز سمیت دیگر سہولیات موجود ہوں گی۔وزارت آئی ٹی کے ذرائع کے مطابق اس وقت تک منصوبے پر مجموعی عملی پیش رفت 70 فیصد ہے۔ بزنس ٹاور …
اسلام آباد میں 8 کروڑ 83 لاکھ ڈالر کی لاگت سے آئی ٹی پارک اکتوبر 2025 میں مکمل ہوگا

مزید خبریں
اسلام آباد۔7ستمبر (اے پی پی):غیر ملکی مالی معاونت سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 8 کروڑ 83 لاکھ ڈالر کی لاگت سے آئی ٹی پارک اکتوبر 2025 میں مکمل ہوگا۔اس جدید سہولیات کے حامل پارک میں آئی ٹی کمپنیوں کے لئے 120 دفاتر،انکیوبیشن مرکز سمیت دیگر سہولیات موجود ہوں گی۔وزارت آئی ٹی کے ذرائع کے مطابق اس وقت تک منصوبے پر مجموعی عملی پیش رفت 70 فیصد ہے۔
بزنس ٹاور کا گرے سٹرکچر 100 فیصد مکمل ہوچکاہے۔زون اے،بی اور فسیلیٹیشن ایریا کا گرے سٹرکچر 100 فیصد مکمل ہوچکاہے۔بیرونی ڈھانچے کی 90 فیصد تعمیر مکمل ہوچکی ہے۔آئیسکو کی جانب سے بجلی کاکام 70 فیصد مکمل ہوچکا ہے۔مکنیکل اور فائر فائٹنگ کا کام 50 فیصد ہوچکا ہے۔آئی سی ٹی اور ڈیٹا سنٹر کا کام 35 فیصد ہوا ہے۔








