ایشین گیمز ، پاکستان والی بال ٹیم نے پہلے میچ میں قازقستان کو تین ایک سے شکست دے دی

ایشین گیمز میں پاکستان والی بال ٹیم نے کامیاب آغاز کرتے ہوئے پہلے میچ میں قازقستان کو تین ایک سے شکست دے دی۔ پاکستان نے ابتدائی دونوں سیٹ پچیس سولہ اور پچیس بائیس سے جیت کر برتری حاصل کی، تاہم تیسرے سیٹ میں قازقستان نے پچیس سترہ سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے کم بیک کیا۔

لاہور۔27ستمبر (اے پی پی):ایشین گیمز میں پاکستان والی بال ٹیم نے کامیاب آغاز کرتے ہوئے پہلے میچ میں قازقستان کو تین ایک سے شکست دے دی۔ پاکستان نے ابتدائی دونوں سیٹ پچیس سولہ اور پچیس بائیس سے جیت کر برتری حاصل کی، تاہم تیسرے سیٹ میں قازقستان نے پچیس سترہ سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے کم بیک کیا۔

چوتھے سیٹ میں پاکستان نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پچیس بیس سے کامیابی حاصل کی اور میچ تین ایک سے اپنے نام کر لیا۔پاکستان کی جانب سے مراد خان، علی عثمان، مراد جہان اور مصور خان نے شاندار کھیل پیش کیا۔ پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری یعقوب اور صدر سہیل خاور میر نے ٹیم کو کامیابی پر مبارکباد دی۔ پاکستان والی بال ٹیم اپنا اگلا میچ کل ازبکستان کے خلاف کھیلے گی۔