اسلام آباد نے پی اے ایف ٹی20 بلائنڈ کرکٹ ٹرافی 2025 (گریڈ-1) اپنے نام کر لی

اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):اسلام آباد نے پی اے ایف ٹی20 بلائنڈ کرکٹ ٹرافی 2025 (گریڈ-1) اپنے نام کر لی۔ اسلام آباد نے پی اے ایف ٹی-20 بلائنڈ کرکٹ ٹرافی 2025 (گریڈ-1) کے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پشاور کو 23 رنز سے شکست دے دی۔ فائنل میچ میں اسلام آباد کا مقابلہ پشاور سے شالیمار کرکٹ گرائونڈ اسلام آباد میں ہوا جس میں پشاور نے ٹاس …

اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):اسلام آباد نے پی اے ایف ٹی20 بلائنڈ کرکٹ ٹرافی 2025 (گریڈ-1) اپنے نام کر لی۔ اسلام آباد نے پی اے ایف ٹی-20 بلائنڈ کرکٹ ٹرافی 2025 (گریڈ-1) کے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پشاور کو 23 رنز سے شکست دے دی۔ فائنل میچ میں اسلام آباد کا مقابلہ پشاور سے شالیمار کرکٹ گرائونڈ اسلام آباد میں ہوا جس میں پشاور نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ اسلام آباد نے اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 266 رنز کا بڑا سکور کھڑا کر دیا۔

مطیع اللہ نے 63 گیندوں پر 128 رنز سکور کیے جبکہ انیس جاوید نے بھی 54 گیندوں پر 101 رنز بنا کر ٹیم کو مضبوط پوزیشن دلائی۔ پشاور کی جانب سے ہارون خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں پشاور نے بھرپور مزاحمت کی لیکن وہ مطلوبہ سکور حاصل نہ کر سکے اور 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 243 رنز تک محدود رہے، یوں وہ 23 رنز سے ناکام رہے۔ پشاور کی جانب سے ثناء اللہ خان نے 34 گیندوں پر 65 رنز بنائے جبکہ ہارون خان نے 27 گیندوں پر 58 رنز کی تیز رفتار اننگز کھیلی۔ اسلام آباد کی طرف سے سیام جہانگیر 2 وکٹوں کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ انیس جاوید اور فخر عباس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ مطیع اللہ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اختتامی تقریب میں شریک مہمانوں میں پرنسپل بحریہ کالج کموڈور ارشد محی الدین (تمغہ امتیاز ملٹری)، صدر ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ و چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سید سلطان شاہ، ڈائریکٹر مارکیٹنگ پی بی سی سی سید محمد سلمان بخاری، ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز پی بی سی سی محمد بلال، صدر آئی سی سی بی محمد بلال اور جنرل سیکرٹری آئی سی سی بی نوید حسین عباسی شامل تھے۔

معزز مہمانوں نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انفرادی ایوارڈز تقسیم کیے۔ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ بی-1 کیٹیگری میں پشاور کے محمد آصف ، بی-2 کیٹیگری میں اسلام آباد کے انیس جاوید، بی-3 کیٹیگری میں ملتان کے محمد صفدر اور بہترین وکٹ کیپر گوجرانوالہ کے عتیق الرحمان رہے۔

 

مزید خبریں