اسلام آباد وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری ، پی ٹی آئی کی ممبر قومی اسمبلی ساجدہ ذوالفقار نے حلف لیا

اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) اسلام آبادوومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب عہدیداروں نے حلف اٹھا لیا ہے، نومنتخب عہدیداروں سے حلف پی ٹی آئی کی ممبر قومی اسمبلی ساجدہ ذوالفقار نے لیا۔فریدہ راشد گزشتہ روز اسلام آبادوومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی بلامقابلہ صدر منتخب ہو ئی ہیں۔ اسلام آبادوومن چیمبر آف کامرس کے سالانہ اجلاس عام میںبڑی تعداد میں کاروباری خواتین …

اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) اسلام آبادوومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب عہدیداروں نے حلف اٹھا لیا ہے، نومنتخب عہدیداروں سے حلف پی ٹی آئی کی ممبر قومی اسمبلی ساجدہ ذوالفقار نے لیا۔فریدہ راشد گزشتہ روز اسلام آبادوومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی بلامقابلہ صدر منتخب ہو ئی ہیں۔ اسلام آبادوومن چیمبر آف کامرس کے سالانہ اجلاس عام میںبڑی تعداد میں کاروباری خواتین نے شرکت کی۔ اجلاس میں فریدہ راشدکوبلا مقابلہ صدر ، افشین ذیشان سینئیر نائب صدر اور شاہدہ مظہر کو نائب صدر منتخب کر لیا گیا۔پی ٹی آئی کی ممبر قومی اسمبلی ساجدہ ذوالفقار نے نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کی ممبر صوبائی اسمبلی شمیم آفتاب بھی موجود تھیں۔اس موقع پر اپنے خطاب میں ساجدہ ذوالفقار ، شمیم آفتاب اور وومن چیمبر کی بانی صدر ثمینہ فاضل نے کہا کہ حکومت تاجر خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے جس میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔ تاجر خواتین کی ترقی میں وسائل کی کمی حائل ہے کیونکہ بینک انھیں قرضے نہیں دیتے جس کے لئے حکومت کو مداخلت کرنی چائیے۔کاروبارخواتین کو با اختیار بنانے کا سب سے بہتر ذریعہ ہے۔