اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی) نے خصوصی پروگرام کے باعث جمعہ کی صبح 11 تادوپہر 3 بجے تک ایکسپریس وے اور مری روڈ/کلب روڈ پر ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری کر دیاہے۔آئی ٹی پی کے ترجمان کے مطابق مذکورہ اوقات کے دوران مختلف مقامات پر عارضی ٹریفک ڈائیورشنز لگائی جائیں گی، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے۔متبادل راستے:راولپنڈی/راوت سے ایکسپریس وے …
اسلام آباد ٹریفک پولیس کا خصوصی ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی) نے خصوصی پروگرام کے باعث جمعہ کی صبح 11 تادوپہر 3 بجے تک ایکسپریس وے اور مری روڈ/کلب روڈ پر ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری کر دیاہے۔آئی ٹی پی کے ترجمان کے مطابق مذکورہ اوقات کے دوران مختلف مقامات پر عارضی ٹریفک ڈائیورشنز لگائی جائیں گی، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے۔متبادل راستے:راولپنڈی/راوت سے ایکسپریس وے کی جانب سفر کرنے والے شہری راوت–راولپنڈی–پشاور روڈ استعمال کریں۔آئی جے پی روڈ اور سرینگر ہائی وے سے ایکسپریس وے کی طرف آنے والے ڈرائیور اندرونِ شہر سروس روڈز استعمال کریں تاکہ رش اور تاخیر سے بچا جا سکے۔ترجمان نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے سفر کی پیشگی منصوبہ بندی کریں اور بروقت پہنچنے کے لیے 20 تا 25 منٹ اضافی وقت لے کر نکلیں۔انہوں نے بتایا کہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شہریوں کی رہنمائی کے لیے آئی ٹی پی کے افسران سڑکوں پر تعینات رہیں گے۔مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے شہری ٹریفک ہیلپ لائن 1915 یا پکار-15 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔








