اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لیے آئی ٹی پی فیسیلیٹیشن وین کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے تحت 20 جولائی سے 26 جولائی 2026 تک وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں آن وہیل پولیس سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کا فیسیلیٹیشن وین کا شیڈول جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔19جولائی (اے پی پی):اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لیے آئی ٹی پی فیسیلیٹیشن وین کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے تحت 20 جولائی سے 26 جولائی 2026 تک وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں آن وہیل پولیس سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق فیسیلیٹیشن وین کے ذریعے شہری گمشدہ رپورٹ کا اندراج، کریکٹر سرٹیفکیٹ، لرنر ڈرائیونگ لائسنس، ڈپلیکیٹ لائسنس، لائسنس کی تجدید، بین الاقوامی ڈرائیونگ پرمٹ اور ڈرائیونگ ٹیسٹ شیڈول سمیت متعدد خدمات حاصل کر سکیں گے۔

پولیس حکام کے مطابق یہ سہولت روزانہ صبح 8:30 بجے سے شام 4:30 بجے تک دستیاب ہوگی، جبکہ شہری کسی بھی معلومات یا رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔شیڈول کے مطابق فیسیلیٹیشن وین مختلف زونز میں درج ذیل مقامات پر موجود ہوگی:20 جولائی (پیر)شفا ہسپتال H-8، خدا داد ہائٹس E-11، DHA فیز ون گیٹ، ٹریفک آفس فیض آباد۔21 جولائی(بروزمنگل )سینٹورس مال، ایئر ہیڈکوارٹرز E-9، F-10 بولان گیٹ، ناکہ ایڈونچر اِن۔22 جولائی ( بروزبدھ)رحمان انکلیو لہتراڑ روڈ، I-10گورگا موٹرز، G-9 عوامی ٹریڈ سینٹر،
ٹریفک آفس فیض آباد۔23 جولائی( بروزجمعرات ) I-8 مرکز، علی پور کے قریب بینک الفلاح، R بلاک وزارتِ داخلہ، ناکہ فارن آفس۔24 جولائی ( بروزجمعہ) G-11 مرکز، شاہ اللہ دتہ، بھارہ کہو اتل چوک، ٹریفک آفس فیض آباد۔25جولائی ( بروزہفتہ)نیو بلیو ایریا، ترنول بے نظیر چوک، G-7 مرکز، راول ٹاؤن۔26 جولائی (( بروزاتوار) F-9 پارک، ٹریفک آفس راول ٹاؤن، پولیس لائنز H-11، اسلام آباد کلب۔اسلام آباد پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس موبائل سہولت سے بھرپور استفادہ کریں اور اپنی ضروری پولیس و ٹریفک خدمات مقررہ مقامات پر بروقت حاصل کریں۔








