گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں ٹریفک حادثات میں 8 افراد جاں بحق، 1578زخمی ہوئے، ریسکیو 1122

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں ٹریفک حادثات میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 1578زخمی ہوئے۔ ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1349ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 713 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

لاہور۔20جولائی (اے پی پی):گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں ٹریفک حادثات میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 1578زخمی ہوئے۔ ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1349ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 713 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق 865 معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ ان حادثات میں زیادہ تر تعداد موٹر سائیکلز حادثات کی ہے ۔

ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 893 ڈرائیوز،77کم عمرڈرائیور، 546 مسافراور147پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔ اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 244 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں ،جس میں صوبائی دارالحکومت 309 متاثرین کے ساتھ پہلے،ملتان97حادثات میں 103متاثرین کے ساتھ دوسر ے، فیصل آباد 82 حادثات میں 81 متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل 1586متاثرین میں 1255مرد اور331خواتین شامل ہیں۔

مزید خبریں