"اسلام آباد پولیس نے 29 جون سے 5 جولائی تک پولیس اسٹیشن آن وہیل اور آئی ٹی پی فیسیلیٹیشن وینز کے شیڈول کا اعلان کر دیا، موبائل سہولت یونٹس روزانہ صبح 8:30 سے شام 4:30 بجے تک عوام کو خدمات فراہم کریں گے۔”
اسلام آباد ٹریفک پولیس کا 29 جون سے موبائل سہولت وینز کے شیڈول کا اعلان

مزید خبریں
اسلام آباد۔28جون (اے پی پی):اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) پولیس نے 29 جون سے 5 جولائی کےلئے وفاقی دارالحکومت کے مختلف مقامات پر پولیسنگ اور ٹریفک سے متعلق خدمات فراہم کرنے کے لیے اپنے پولیس اسٹیشن آن وہیل (پی ایس آن وہیل) اور آئی ٹی پی فیسیلیٹیشن وینز کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ موبائل سہولت یونٹ روزانہ صبح 8:30 بجے سے شام 4:30 بجے تک دستیاب رہیں گے اور نامزد مقامات پر عوامی خدمات فراہم کریں گے۔
آئی ٹی پی کے حکام نے اتوار کو ’’اے پی پی ‘‘کو بتایا کہ پولیس سٹیشن آن وہیل گمشدہ دستاویزات کی رپورٹس، کریکٹر سرٹیفکیٹ، لرنر پرمٹ، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید اور ڈپلیکیٹ ڈرائیونگ لائسنس سمیت دیگر خدمات پیش کریں گے جبکہ وین-1، وین -2 اور وین -3 ڈرائیونگ کے لرنر پرمٹ، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید، ڈپلیکیٹ ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر خدمات فراہم کریں گی۔ شیڈول کے مطابق پیر 29 جون کو وینز ایف -10 مرکز، یو سی آفس ملوٹ (علی پور لہر روڈ)، بحریہ فیز-II اور ٹریفک آفس فیض آباد میں دستیاب ہوں گی۔منگل 30 جون کو سہولت وینز جی -10 مرکز، نیول کمپلیکس ای- 8 ، ایئرپورٹ سوسائٹی سائٹ آفس اور ایڈونچر ان چیک پوائنٹ کا دورہ کریں گی۔ بدھ یکم جولائی کو یہ خدمات جی -8 مرکز ، راول ٹاؤن، ڈی ایچ اے فیز-II گیٹ-4 اور ٹریفک آفس فیض آباد میں خدمات فراہم کریں گی۔جمعرات 2 جولائی کو وین زیرو پوائنٹ چیک پوائنٹ (سری نگر ہائی وے)، بارہ کہو اٹھال چوک، ای-11 طوبہ مسجد اور دفتر خارجہ کی چوکی پر جبکہ جمعہ 3 جولائی کو سہولت یونٹس ایف۔ 11، آبپارہ مارکیٹ، سیو مارٹ جی -11 اور ٹریفک آفس فیض آباد میں دستیاب ہوں گی۔شیڈول کے مطابق ہفتہ 4 جولائی کو اسلام آباد کے شہری بلیو ایریا (تہذیب بیکرز)، جی-14 چوکی (سری نگر ہائی وے)، گندم گودام چوکی اور راول ٹاؤن پر خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔ مزید برآں اتوار 5 جولائی کو سہولت وینز ایف -9 پارک، ریسکیو 15 جی -8 ، پولیس لائنز ایچ -11 اور اسلام آباد کلب میں دستیاب ہوں گی ۔ حکام نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد ضروری پولیسنگ اور ٹریفک خدمات کو شہریوں کی دہلیز تک پہچانا اور اسلام آباد میں عوامی خدمات تک رسائی کو بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری مزید معلومات کے لیے آئی سی ٹی پولیس ہیلپ لائن 1915 پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔








