اسلام آباد ٹریفک پولیس کا 31 اگست سے 6 ستمبر کے دوران وفاقی دارالحکومت کے 28 مختلف مقامات پر سہولت وینزاور پولیس سٹیشن آن وہیلز کےلئے ہفتہ وار شیڈول جاری

اسلام آباد ٹریفک پولیس کا 31 اگست سے 6 ستمبر کے دوران وفاقی دارالحکومت کے 28 مختلف مقامات پر سہولت وینزاور پولیس سٹیشن آن وہیلز کےلئے ہفتہ وار شیڈول جاری

اسلام آباد۔30اگست (اے پی پی):اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی )نے 31 اگست سے 6 ستمبر کے دوران وفاقی دارالحکومت کے 28 مختلف مقامات پر سہولت وینزاور پولیس سٹیشن آن وہیلز کےلئے ہفتہ وار شیڈول جاری کردیا۔ آئی ٹی پی پیر 31 اگست سے شروع ہونے والے ہفتہ کے دوران وفاقی دارالحکومت کے 28 مقامات پر اپنی موبائل سہولت وینز اور پولیس سٹیشن آن وہیلز تعینات کرے گی جس سے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر پولیس خدمات ان کے گھر کی دہلیز پر میسر ہوں گی۔ آئی ٹی پی کے حکام نے اتوار کو اے پی پی کو بتایا کہ ہفتہ وار شیڈول کے مطابق موبائل یونٹ روزانہ صبح ساڑھے 8 بجے سے شام 5 بجے تک دستیاب ہوں گے۔

شہری گمشدہ شدہ دستاویزات کی رپورٹس، کریکٹر سرٹیفکیٹ، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید اور ڈپلیکیٹ لائسنس سمیت مختلف خدمات حاصل کر سکیں گے جبکہ مخصوص سہولت وینز ڈرائیونگ ٹیسٹ شیٹس بھی فراہم کریں گی۔ آئی ٹی پی کے شیڈول کے مطابق پیر 31 اگست کو پولیس سٹیشن آن وہیلز غوری ٹائون ، وین 1 زیرو پوائنٹ چیک پوسٹ، وین 2 آئی ٹین مرکز اور وین 3 ٹریفک آفس فیض آباد پر تعینات ہوگی جبکہ منگل یکم ستمبر کو پولیس سٹیشن آن وہیلز ٹی ایم سی این جی کھنہ ، وین 1 ای الیون مرکز، وین 2 ڈی ایچ اے فیز 5 ، وین 3 دفتر خارجہ چیک پوسٹ پر اور بدھ 2 ستمبر کو پولیس سٹیشن آن وہیلز ایف 10 مرکز، وین 1 گولڑہ دربار، وین 2 ایف ٹین بولان گیٹ، وین 3 ٹریفک آفس فیض آباد پر تعینات ہوگی۔

اسی طرح جمعرات 3 ستمبر کو پولیس سٹیشن آن وہیلز جی الیون مرکز، وین 1 جی 14 چیک پوسٹ، وین 2 ماڈل ٹائون ہمک ایس ڈی پی او آفس، وین 3 ایڈونچر ان چیک پوسٹ پر جبکہ جمعہ 4 ستمبر کو پولیس سٹیشن آن وہیلز ڈی 12 مرکز، وین 1 نیول اینکریج، وین 2 بحریہ فیز 2، وین 3 ٹریفک آفس فیض آباد اور ہفتہ 5 ستمبر کو پولیس سٹیشن آن وہیلز ترلائی کلاں، وین 1 منڈی موڑ آئی جے پی روڈ، وین 2 ایف ٹین مرکز، وین 3 راول ٹائون پر تعینات ہوگی۔ شیڈول کے مطابق اتوار 6 ستمبر کو پولیس سٹیشن آن وہیلز آئی ایٹ مرکز، وین 1 ٹریفک آفس فیض آباد، وین 2 پولیس لائنز ایچ 11 اور وین 3 اسلام آباد کلب میں خدمات فراہم کرے گی۔

اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ موبائل سہولیات وینز کی تعیناتی کے اقدام کا مقصد پولیس اور ٹریفک سے متعلق ضروری خدمات کو شہریوں کی دہلیز پر فراہم کرنا ہے تاکہ انہیں مستقل سہولیات مراکز چکر نہ لگانا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی مدد کےلئے شہری آئی ٹی پی کی ہیلپ لائن پر رابطہ کر سکتے ہیں۔