اسلام آباد۔3 اپریل (اے پی پی):اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی) نے شہر میں جاری موسلا دھار بارش کے پیش نظر ٹریفک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے شہریوں کو محفوظ سفر کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ آئی ٹی پی کے ایک اہلکار نے اے پی پی کو بتایا کہ شدید بارش کے دوران ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور پھسلن والی سڑکوں پر …
اسلام آباد ٹریفک پولیس کی شہر میں جاری موسلا دھار بارش کے پیش نظر ٹریفک ایڈوائزری جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔3 اپریل (اے پی پی):اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی) نے شہر میں جاری موسلا دھار بارش کے پیش نظر ٹریفک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے شہریوں کو محفوظ سفر کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ آئی ٹی پی کے ایک اہلکار نے اے پی پی کو بتایا کہ شدید بارش کے دوران ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور پھسلن والی سڑکوں پر حادثات سے بچنے کے لیے رفتار کم رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈرائیورز اور موٹر سائیکل سواروں کو چاہیے کہ وہ دورانِ سفر لین ڈسپلن کی سختی سے پابندی کریں اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ مسافروں کو ہدایت کی کہ وہ ڈرائیونگ کے دوران سائیڈ مررز اور انڈیکیٹرز کا درست استعمال یقینی بنائیں تاکہ محفوظ ڈرائیونگ کو فروغ دیا جا سکے۔ موٹر سائیکل سوار انتہائی بائیں لین استعمال کریں اور بارش کے دوران کم رفتار سے سفر کریں تاکہ ممکنہ خطرات سے بچا جا سکے۔ آئی ٹی پی کے مطابق ٹریفک پولیس کے افسران شہر کی مختلف شاہراہوں پر موجود ہیں تاکہ بارش کے دوران شہریوں کی رہنمائی اور سہولت فراہم کی جا سکے۔ شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال یا رہنمائی کے لیے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 یا 15 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہر میں ٹریفک کی روانی کو محفوظ اور ہموار رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ بھی کیا ہے۔








