اسلام آباد۔8فروری (اے پی پی):اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی) 9 فروری سے 15 فروری 2026 تک وفاقی دارالحکومت کے مختلف مقامات پر اپنی موبائل سہولت وینز تعینات کرے گی تاکہ شہریوں کو ان کے گھروں کے قریب ٹریفک اور پولیس سے متعلق خدمات فراہم کی جا سکیں۔ان سہولت وینز کے ساتھ ساتھ اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) پولیس اسی مدت کے دوران پولیس سٹیشن آن وہیلز …
اسلام آباد ٹریفک پولیس کی موبائل سہولت وینز کا شیڈول جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔8فروری (اے پی پی):اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی) 9 فروری سے 15 فروری 2026 تک وفاقی دارالحکومت کے مختلف مقامات پر اپنی موبائل سہولت وینز تعینات کرے گی تاکہ شہریوں کو ان کے گھروں کے قریب ٹریفک اور پولیس سے متعلق خدمات فراہم کی جا سکیں۔ان سہولت وینز کے ساتھ ساتھ اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) پولیس اسی مدت کے دوران پولیس سٹیشن آن وہیلز (پی ایس آن وہیلز) بھی چلائے گی تاکہ عوام کی پولیس خدمات تک رسائی کو مزید بہتر بنایا جا سکے اور سروس کی فراہمی کو مضبوط کیا جا سکے۔
ایک اہلکار نے اے پی پی کو بتایا کہ اس اقدام کا مقصد پولیس سٹیشنز اور ٹریفک دفاتر پر بوجھ کم کرنا ہے، جس کے لیے خصوصی طور پر لیس موبائل یونٹس کے ذریعے جگہ پر ہی خدمات فراہم کی جائیں گی۔ یہ یونٹس روزانہ صبح 8:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک کام کریں گے۔اس پروگرام کے تحت شہری کریکٹر سرٹیفکیٹ،دستاویزاتی رپورٹس،ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید،ڈوپلیکیٹ ڈرائیونگ لائسنس،لرنر پرمٹ حاصل کرسکیں گے۔
پولیس سٹیشن آن وہیلز اور آئی ٹی پی موبائل سہولت وینز کے شیڈول کے مطابق یہ وینز پیر (9 فروری) آئی-8 مرکز، وین-I: فیض آباد چیک پوسٹ (فیصل ایونیو)،وین-II: جی-14 اسلام آباد چیک پوسٹ، وین-III: مری روڈ چیک پوسٹ (ایڈونچر ان کے قریب)، منگل (10 فروری) جی-11 مارکز ،وین-I: کمیونٹی سکول، پولیس لائنز، وین-II: نیول ہیڈکوارٹرز ای-8، وین-III: ٹریفک آفس فیض آباد، بدھ (11 فروری)پی ایس آن وہیلز: ڈی-12 مارکز، وین-I: العزیز اسلامی سینٹر، سعید پور گاؤں، وین-II: آئی جے پی روڈ چیک پوسٹ (گندم گودام)، وین-III: وزارت خارجہ، جمعرات (12 فروری)ای-11 مارکز ، وین-I: کمیونٹی سکول، پولیس لائنز، وین-II:.
بے نظیر چوک، ترنول، وین-III: ٹریفک آفس فیض آباد، جمعہ (13 فروری)فیصل مسجد، وین-I: بحریہ فیز-II سائٹ آفس وین-II: باری امام ہاؤس، وین-III: مری روڈ چیک پوسٹ (ایڈونچر ان)، ہفتہ (14 فروری)جی-9 مارکز، وین-I: اسلام آباد بار ہائی کورٹ، وین-II: علی پور لہترار روڈ چیک پوسٹ، وین-III: ٹریفک آفس فیض آباد، اتوار (15 فروری)ابپارہ مارکیٹ، وین-I: ٹریفک آفس فیض آباد، وین-II: پولیس لائنز ایچ-11، وین-III: اسلام آباد کلب میں موجود ہوں گی۔موبائل سہولت وینز کو تربیت یافتہ عملہ نگرانی کر رہا ہے اور ای ایس آئی یونس وینز کے انچارج ہیں۔ ان سے کوآرڈینیشن یا معلومات کے لیے 0317-1528717 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔








