وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا سپیکر منتخب ہونے پر چوہدری طارق فاروق اور ڈپٹی سپیکر منتخب ہونے پر احمد رضا قادری کو مبارکباد پیش کی۔
وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کی چوہدری طارق فاروق کو سپیکر اور احمد رضا قادری کو ڈپٹی سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔25اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا سپیکر منتخب ہونے پر چوہدری طارق فاروق اور ڈپٹی سپیکر منتخب ہونے پر احمد رضا قادری کو مبارکباد پیش کی۔
منگل کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک تہنیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ انتخاب ان کی سیاسی بصیرت، قائدانہ صلاحیتوں اور ایوان کا اعتماد حاصل کرنے کا مظہر ہے۔ امید ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں آئین، جمہوری اقدار اور عوامی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے احسن انداز میں نبھائیں گے۔اللہ تعالیٰ دونوں معزز عہدیداران کو اپنے فرائض کی ادائیگی میں کامیابی عطا فرمائے اور آزاد کشمیر کے عوام کی خدمت کی توفیق دے۔








