ڈی آئی جی سکیورٹی اسلام آباد رانا عمر فاروق نے سیف سٹی کنٹرول روم کا دورہ کیا اور سکیورٹی اور کیمروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔انہوں نے کیمروں کی بروقت مینٹیننس اور تمام تکنیکی نظام کو ہر وقت فعال رکھنے کے احکامات جاری کئے۔پولیس ترجمان کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس سکیورٹی اسلام آباد رانا عمر فاروق نے سیف سٹی کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ انہوں نے ہائی سکیورٹی …
ڈی آئی جی سکیورٹی اسلام آباد رانا عمر فاروق کا سیف سٹی کنٹرول روم کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔25اگست (اے پی پی):ڈی آئی جی سکیورٹی اسلام آباد رانا عمر فاروق نے سیف سٹی کنٹرول روم کا دورہ کیا اور سکیورٹی اور کیمروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔انہوں نے کیمروں کی بروقت مینٹیننس اور تمام تکنیکی نظام کو ہر وقت فعال رکھنے کے احکامات جاری کئے۔پولیس ترجمان کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس سکیورٹی اسلام آباد رانا عمر فاروق نے سیف سٹی کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ انہوں نے ہائی سکیورٹی زون اور ڈپلومیٹک انکلیو میں نصب کیمروں کی کارکردگی، موثریت اور نگرانی کے نظام کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر متعلقہ افسران نے ڈی آئی جی سکیورٹی اسلام آباد کو کیمروں کی مانیٹرنگ، کوریج، کارکردگی اور سکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈی آئی جی سکیورٹی اسلام آباد نے ہدایت کی کہ کیمروں کی بروقت مینٹیننس اور تمام تکنیکی نظام کو ہر وقت فعال رکھا جائے تاکہ کسی بھی مشکوک سرگرمی یا ناخوشگوار صورتحال کی بروقت نشاندہی اور فوری کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ڈپلومیٹک انکلیو، ہائی سکیورٹی زون اور حساس سرکاری اداروں کے اطراف سکیورٹی نگرانی کو مزید موثر بنایا جائے اور اہم مقامات کی سکیورٹی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جائے۔
ڈی آئی جی سکیورٹی اسلام آباد نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور سیف سٹی کے مانیٹرنگ سسٹم کو موثر انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے حساس مقامات کی سکیورٹی کو مزید مضبوط بنایا جائے۔ کیمروں یا دیگر تکنیکی نظام میں کسی بھی خرابی کی صورت میں فوری ازالہ کیا جائے اور سکیورٹی نظام کو ہر وقت الرٹ اور فعال رکھا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں، سفارتی مشنز اور اہم سرکاری تنصیبات کے تحفظ کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے جبکہ سیف سٹی کے جدید نگرانی کے نظام کے ذریعے سکیورٹی کو مزید موثر اور مربوط بنایا جا رہا ہے۔








