اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے برطانوی شہزادہ، ان کی اہلیہ اور ہالینڈ کی ملکہ کے دورہ پاکستان کے دوران سکیورٹی کے مو¿ثر اقدامات کئے جس سے ملک کا مثبت تشخص اجاگر ہوا، اسلام آباد پولیس کی کارکردگی میں مزید بہتری کے لئے حکومت ہرممکن تعاون فراہم کرے گی۔ ان …
اسلام آباد پولیس نے برطانوی شہزادہ، ان کی اہلیہ اور ہالینڈ کی ملکہ کے دورہ پاکستان کے دوران سکیورٹی کے مو¿ثر اقدامات کئے، ملک کا مثبت تشخص اجاگر ہوا،شہزاد اکبر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے برطانوی شہزادہ، ان کی اہلیہ اور ہالینڈ کی ملکہ کے دورہ پاکستان کے دوران سکیورٹی کے مو¿ثر اقدامات کئے جس سے ملک کا مثبت تشخص اجاگر ہوا، اسلام آباد پولیس کی کارکردگی میں مزید بہتری کے لئے حکومت ہرممکن تعاون فراہم کرے گی۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے پولیس لائن کے دورے کے موقع پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد واحد شہرہے جس میں تحفظ کا حساس ہوتا ہے۔ ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد 100 محفوظ دار الحکومتوںمیں شامل ہے جس کا سہرا اسلام آباد پولیس کے سر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے عوام کی جانوں کے تحفظ کے لئے اپنی جانیں قربان کی ہیں۔ اسلام آباد پولیس کے اہلکار مشکل صورتحال کے باوجود ناکوں پر اپنے فرائض بہترین انداز میں سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی شہزادہ اور ان کی اہلیہ نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا۔ اسی طرح ہالینڈ کی ملکہ بھی پاکستان کے دورے پر آئیں۔ اس دوران اسلام آباد پولیس نے مثالی اقدامات کئے جس سے پاکستان کے محفوظ ملک ہونے کے تاثرکو تقویت ملی۔ معاون خصوصی نے کہاکہ اسلام آباد پولیس نے دھرنے کے دوران شاندار حکمت عملی کا مظاہرہ کیا جس کے باعث کوئی نا خوشگوار صورتحال پیدا نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس میں بہتری کے لئے موٹر وے پولیس کی طرز پر اقدامات کئے جائیں گے۔ اسلام آباد پولیس کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔








