اسلام آباد پولیس کا تھانہ سبزی منڈی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، غیر قانو نی طو ر پر مقیم 69افغا نی باشندے تھا نہ منتقل

اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):اسلام آباد پولیس کے تھانہ سبزی منڈی کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کے دوران 221افراد،65 دکانیں،31گاڑیوں اور43 موٹر سائیکلوں کو چیک کیا گیا، غیر قانو نی طو ر پر مقیم 69افغا نیو ں کو تھا نہ منتقل کیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا …

اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):اسلام آباد پولیس کے تھانہ سبزی منڈی کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کے دوران 221افراد،65 دکانیں،31گاڑیوں اور43 موٹر سائیکلوں کو چیک کیا گیا، غیر قانو نی طو ر پر مقیم 69افغا نیو ں کو تھا نہ منتقل کیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سلسلہ میں ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد محمد شعیب خا ن کی سپر ویژن میں تھانہ سبزی منڈی کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن کے دوران221افراد،65 دکانیں،31گاڑیوں اور43 موٹر سا ئیکلوں کو چیک کیا گیا، غیر قانو نی طو ر پر مقیم 69افغا نیو ں کو تھا نہ منتقل کیا گیا۔ سر چ آ پر یشن میں ایس پی صدر، ایس پی انڈسٹر یل ایر یا زون، ایس ڈی پی او شہزاد ٹائون سرکل و دیگر پولیس افسران نے حصہ لیا۔

ڈی آئی جی اسلام آ باد محمد جو اد طا رق نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں، اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لائن”پکار-15″ پر فوری اطلاع دیں۔