اسلام آباد پولیس کا جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون، 6 اشتہاری مجرمان سمیت 11 جرائم پیشہ عناصر گرفتار

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد پولیس نے جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کریک ڈائون کرتے ہوئے سنگین جر ائم میں ملوث 6اشتہاری مجرمان سمیت11 جر ائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ ترنول، تھا نہ شالیمار، تھا نہ ہمک اور تھا نہ بنی گا لہ پولیس ٹیموں نے پانچ ملزمان کو …

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد پولیس نے جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کریک ڈائون کرتے ہوئے سنگین جر ائم میں ملوث 6اشتہاری مجرمان سمیت11 جر ائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ ترنول، تھا نہ شالیمار، تھا نہ ہمک اور تھا نہ بنی گا لہ پولیس ٹیموں نے پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے01کلو 505گر ام چرس، 01کلو 50گر ام ہیر وئن، 100گر ام آ ئس،دوعدد مختلف بور کے پستول اور ایک عدد گن معہ ایمونیشن برآمد کرلیے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لئے چلا ئی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 6اشتہاری مجرمان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی۔ ایس ایس پی آپریشنز /انوسٹی گیشن محمد عثمان بٹ نے کہاکہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،شہریوں کی جان و ما ل کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔