اسلام آباد پولیس کا کراچی کمپنی کی حدود میں گرینڈ سرچ آپریشن، 10 مشتبہ افراد تصدیق اور قانونی کارروائی کے لیے تھانے منتقل

اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) پولیس نے جرائم کی روک تھام اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کراچی کمپنی کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ آپریشن کیا۔ایک پولیس اہلکار نے اتوار کو اے پی پی کو بتایا کہ یہ آپریشن ایس پی سٹی زون سلیمان ظفر کی نگرانی میں کیا گیا جس میں خواتین پولیس اہلکاروں سمیت مختلف پولیس ٹیموں نے حصہ …

اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) پولیس نے جرائم کی روک تھام اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کراچی کمپنی کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ آپریشن کیا۔ایک پولیس اہلکار نے اتوار کو اے پی پی کو بتایا کہ یہ آپریشن ایس پی سٹی زون سلیمان ظفر کی نگرانی میں کیا گیا جس میں خواتین پولیس اہلکاروں سمیت مختلف پولیس ٹیموں نے حصہ لیا۔ آپریشن سے قبل سینئر افسران نے تعینات اہلکاروں کو فرائض اور معیاری طریقۂ کار سے آگاہ کیا۔

سرچ آپریشن کے دوران پولیس ٹیموں نے 67 افراد اور 25 گھروں کی تلاشی لی جبکہ 35 موٹر سائیکلوں اور سات گاڑیوں کی بھی جانچ کی گئی۔ چیکنگ کے عمل کے دوران 10 مشتبہ افراد کو تصدیق اور قانونی کارروائی کے لیے تھانے منتقل کیا گیا۔اہلکار کے مطابق بغیر رجسٹریشن نمبر کی 14 موٹر سائیکلیں بھی پولیس تحویل میں لے لی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس سرچ اور کومبنگ آپریشن کا مقصد جرائم کی روک تھام، سکیورٹی کو مزید مؤثر بنانا اور علاقے میں امن و امان برقرار رکھنا تھا۔اہلکار کے مطابق یہ کارروائی انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) اسلام آباد کی خصوصی ہدایات پر کی گئی جنہوں نے ضلع بھر میں جرائم اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیے گرینڈ سرچ آپریشنز کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ چیکنگ کے دوران تعاون کریں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن کو دیں۔