اسلام آباد پولیس کی کارروائی، شیشہ و حقہ نو شی میں ملوث39 ملزمان گرفتار

128
Islamabad Police

اسلام آباد۔20دسمبر (اے پی پی):تھانہ لو ہی بھیراسلام آباد پولیس نےشیشہ و حقہ نو شی میں ملوث39 ملزمان کوگرفتارکرلیا۔پولیس ترجمان کے مطا بق اسلام آباد پولیس کا’’نشہ!اب نہیں ‘‘تحریک کے تسلسل میں شیشہ سنٹرز اور شیشہ و حقہ نو شی میں ملوث ملزمان کے خلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں تھا نہ لو ہی بھیر پولیس ٹیم نے بلاامتیاز کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئےگرفتار ملزمان کے قبضے سے حقے، شیشہ اور فلیورزبرآمد کر لئے گئے اور ان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کا رروائی ضا بطہ جا ری کی ہے۔

ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے کہاکہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔شہریوں کے جان و ما ل کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے،شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یا ایمرجنسی ہیلپ لائن”پکار-15 ” پر فوری اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیا جاسکے۔