اسلام آباد پولیس کے ایسٹر کے موقع پر سکیورٹی انتظامات

اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) پولیس نے مسیحی برادری کے ایسٹر کے تہوار کے لیے جامع سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کے تحت وفاقی دارالحکومت میں 2 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے ہیں۔

اسلام آباد۔5اپریل (اے پی پی):اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) پولیس نے مسیحی برادری کے ایسٹر کے تہوار کے لیے جامع سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کے تحت وفاقی دارالحکومت میں 2 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے ہیں۔پولیس حکام نے اتوار کو ’’اے پی پی ‘‘ کو بتایا کہ تہوار کے موقع پر گرجا گھروں اور اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے ٹریفک پولیس کے اہلکار بھی تعینات کیے گئے ۔انہوں نے کہا کہ تمام پیٹرولنگ یونٹس اور خصوصی دستے سکیورٹی کو برقرار رکھنے کے لیے مختلف علاقوں میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے اس حوالہ سے کہا ہے کہ ایسٹر پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرجا گھروں میں داخلے کی اجازت جسم کی مکمل تلاشی کے بعد ہی دی جائے گی۔انہوں نے پولیس اہلکاروں کو ہائی الرٹ رہنے، اردگرد اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے اور محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اہلکارعبادت کیلئے آنے والوں کے ساتھ شائستگی اور احترام سے پیش آئیں۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔