اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) اسلام آباد پولیس کے شہید اہلکاروں ثقلین اور خرم تنولی کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں ادا کر دی گئی۔نماز جنازہ میں وفاقی وزیر داخلہ سیّد اعجاز شاہ، آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے شرکت کی جبکہ اسلام آباد پولیس کے تمام سینئر افسران، اور جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اسلام آباد پولیس کے حکام کے …
اسلام آباد پولیس کے شہید اہلکاروں ثقلین اور خرم تنولی کی نماز جنازہ ادا، وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ اور آئی جی اسلام آباد کی شرکت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) اسلام آباد پولیس کے شہید اہلکاروں ثقلین اور خرم تنولی کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں ادا کر دی گئی۔نماز جنازہ میں وفاقی وزیر داخلہ سیّد اعجاز شاہ، آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے شرکت کی جبکہ اسلام آباد پولیس کے تمام سینئر افسران، اور جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اسلام آباد پولیس کے حکام کے مطابق شہید جوانوں کو پورے اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاوں روانہ کر دیا گیا۔اس موقع پر آئی جی اسلام آباد پولیس نے شہید جوانوں کی فیمیلیز کے لئے 60 سال تک مکمل تنخواہ اور تمام ترسہولیات دینے کا اعلان کیا اورشہید ہونے والے جوانوں کے بچوں کو مفت تعلیم دینے کا اعلان بھی کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے تھے۔








