اسلام آباد پولیس کے قائد اعظم ڈے اور کرسمس کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات

140
Islamabad Police

اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):اسلام آباد پولیس نے قائد اعظم ڈے اور کرسمس کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے ہیں۔اسلام آباد پولیس کے 1500 افسران و جوان ضلع بھر میں فرائض سرانجام دیں گے۔پولیس ترجمان کے مطابق مسیحی عبادت گاہوں پر بامسلح اہلکار تعینات ہوں گے۔

کرسمس اور قائداعظم ڈے پر سکیورٹی ہائی الرٹ ہو گی۔حساس گرجا گھروں پر اضافی نفری تعینات ہو گی۔ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا تمام ڈیوٹیز کی خود نگرانی کریں گے۔آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر نے کہا کہ سپروائزری افسران گرجا گھروں کی انتظامیہ سے مسلسل رابطے اور باہمی مشاورت سے سکیورٹی انتظامات یقینی بنائیں گے

،تمام مکاتب فکر کے رہنما کرسمس پر بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ یقینی بنائیں،اسلام آباد سیف سٹی کے کیمروں کی مدد سے کرسمس اور قائد اعظم ڈے تقاریب کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی،ڈولفن سکواڈ، ابابیل سکواڈ اور پولیس کی ٹیمیں گرجا گھروں اور مسیحی آبادیوں کے اطراف موثر پٹرولنگ یقینی بنائیں،چیف ٹریفک آفیسر کو ٹریفک انتظامات کی خود نگرانی کی ہدایت۔کرسمس سے قبل گرجا گھروں، مسیحی آبادیوں کے اطراف میں فلیگ مارچ، سرچ اینڈ سویپ آپریشن کئے جا رہے ہیں۔

کرسمس پر پارکوں، تفریحی مقامات، غیر ملکی سفارت خانوں سمیت تمام حساس تنصیبات کی سکیورٹی بھی یقینی بنائی جائے،کرسمس اور قائداعظم ڈے پر خواتین شہریوں کی چیکنگ کیلئے لیڈیز پولیس اہلکار بھی تعینات کی جائیں گی۔