اسلام آباد پولیس کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز کے دوران 266 افراد، 92 گھروں، 23 دکانیں ،131 موٹر سائیکلوں اور 41 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے تین مشکوک افراد اور 18 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد …
اسلام آباد پولیس کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز

مزید خبریں
اسلام آباد۔10ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد پولیس کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز کے دوران 266 افراد، 92 گھروں، 23 دکانیں ،131 موٹر سائیکلوں اور 41 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے تین مشکوک افراد اور 18 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔
اس سلسلے میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اور کومنگ آپریشن کیے گئے۔سرچ آپریشنز کے دوران 266 افراد، 92 گھروں، 23 دکانیں ،131 موٹر سائیکلوں اور 41 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے تین مشکوک افراد اور 18 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آبادقاضی علی رضا کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے،
سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لائن ’’پکار-15‘‘ پر فوری اطلاع دیں۔








