اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا 41 واں سالانہ اجلاس عام بدھ کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں سابق صدور، کونسل ممبران اور ایگزیکٹو ممبران سمیت بڑی تعداد میں ممبران نے شرکت کی۔ سالانہ اجلاس عام نے متفقہ طور پر 40 ویں AGM کے منٹس کی منظوری دی۔ چیمبر کی سالانہ رپورٹ برائے 2024-25، آڈٹ رپورٹ 2024-25، بجٹ برائے 2025-26 سیکرٹری جنرل غلام مرتضیٰ نے …
اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے 41 ویں سالانہ اجلاس کا انعقاد

مزید خبریں
اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا 41 واں سالانہ اجلاس عام بدھ کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں سابق صدور، کونسل ممبران اور ایگزیکٹو ممبران سمیت بڑی تعداد میں ممبران نے شرکت کی۔ سالانہ اجلاس عام نے متفقہ طور پر 40 ویں AGM کے منٹس کی منظوری دی۔ چیمبر کی سالانہ رپورٹ برائے 2024-25، آڈٹ رپورٹ 2024-25، بجٹ برائے 2025-26 سیکرٹری جنرل غلام مرتضیٰ نے پیش کیا اور سال 2025-26 کے لئے آڈیٹرز کا تقرر کیا گیا ۔ آئی سی سی آئی کے صدر سردار طاہر محمود نے اپنے خطاب میں بلامقابلہ منتخب ہونے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وفاقی دارالحکومت کے پریمیئر چیمبر کی قیادت کرنا ایک بڑا اعزاز ہے۔
انہوں نے تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے، سازگار کاروباری ماحول کو تقویت دینے اور قومی اقتصادی ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ اور ان کی ٹیم مضبوط وکالت اور تعمیری مصروفیات کے ذریعے اسلام آباد میں کاروبار دوست ماحول کی دستیابی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت تمام فیصلے مشاورت سے کیے جائیں گے۔اپنی ترجیحات کا خاکہ پیش کرتے ہوئے آئی سی سی آئی کے صدر نے کہا کہ مارکیٹوں اور صنعتی علاقوں کے مسائل کو حل کرنا، قومی اور بین الاقوامی نمائشوں کا انعقاد، کاروباری مواقع کی کانفرنسوں اور ایوارڈز کا انعقاد اور بیرون ملک چیمبرز کے ساتھ B2B روابط کو مضبوط بنانا ان کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چونکہ کاروبار کے زیادہ تر چیلنجز سی ڈی اے سے جڑے ہوئے ہیں، اس لیے شہری ادارے کے ساتھ ایک مضبوط اور نتیجہ خیز ورکنگ ریلیشن شپ قائم کرنا ان کے اولین مقاصد میں شامل ہوگا۔فاؤنڈر گروپ کے چیئرمین طارق صادق نے سردار طاہر محمود کو ان کے انتخاب پر مبارکباد دی اور اس یقین کا اظہار کیا کہ وہ اپنی خداداد خوبیوں اور وژن کے ساتھ اپنے دور میں مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ سینئر نائب صدر طاہر ایوب نے بھی یقین دہانی کرائی کہ قیادت وعدوں کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی جبکہ نائب صدر محمد عرفان چوہدری نے منتخب نمائندوں کے ساتھ قریبی مشاورت سے مارکیٹ کے مسائل حل کرنے کا عہد کیا۔








