اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو ترقیاتی امور کے حوالے سے مثالی شہر بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیکٹرآئی ایٹ ون میں عوامی کھلی کچہری کے موقع پر کیا۔ حلقہ این اے 53 اسلام آباد و گردنواح سے آئی عوام سے معاون خصوصی نے ملاقات کی۔ …
اسلام آباد کو ترقیاتی امور کے حوالے سے مثالی شہر بنائیں گے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان کا کھلی کچہری سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو ترقیاتی امور کے حوالے سے مثالی شہر بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیکٹرآئی ایٹ ون میں عوامی کھلی کچہری کے موقع پر کیا۔ حلقہ این اے 53 اسلام آباد و گردنواح سے آئی عوام سے معاون خصوصی نے ملاقات کی۔ حلقہ این اے 53 کے مسائل اور ان کے حل اور ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مختلف علاقوں سے آئے وفود نے معاون خصوصی علی نواز اعوان کو اسلام آباد کے ڈومیسائل ہولڈرز کے لئے ملازمتوں میں 50 فیصد کوٹہ کی منظوری پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر معاون خصوصی نے اپنی گفتگو میں عوام کو یقین دلایا کہ اسلام آباد کو ترقیاتی امور کے حوالے سے مثالی شہر بنائیں گے۔








