اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے 14 اگست سے شاپنگ بیگز پر پابندی کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے کمر کس لی

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) حکومت کے 14 اگست سے شاپنگ بیگز پر پابندی کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے کمر کس لی۔ 14 اگست سے شاپنگ بیگز کی خریداری کیلئے استعمال نہیں ہوں گے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے شاپنگ بیگز پر پابندی کے حوالہ سے کہا کہ پلاسٹک کی ہر چیز پر پابندی نہیں ہے، صرف …

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) حکومت کے 14 اگست سے شاپنگ بیگز پر پابندی کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے کمر کس لی۔ 14 اگست سے شاپنگ بیگز کی خریداری کیلئے استعمال نہیں ہوں گے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے شاپنگ بیگز پر پابندی کے حوالہ سے کہا کہ پلاسٹک کی ہر چیز پر پابندی نہیں ہے، صرف کھانے پینے کی اشیاءدودھ، دہی اور گھریلو استعمال کی اشیاءملبوسات، جوتے اور دیگر روزمرہ استعمال کی اشیاءکو شاپنگ بیگز میں فروخت کرنے پر پابندی ہے۔ پابندی کا اطلاق ہسپتال کے فضلے پر نہیں ہے تاہم چند ایسی اشیاءجن میں کوڑا کرکٹ اکٹھا کرنے اور مضر صحت اشیاءکو رکھنے کیلئے استعمال ہونے والے پلاسٹک بیگز کیلئے ضلعی انتظامیہ سے پہلے سے اجازت لینا پڑے گی اور مذکورہ اجازت نامہ حاصل کرنے والے اپنے بیگز پر اپنا نام اور فون نمبر شائع کرائیں گے، اس کے بغیر استعمال کی اجازت نہیں ہوگی۔

مزید خبریں