اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا بارشوں و سیلاب کے باعث جانی نقصان پر اظہار افسوس

اسلام آباد۔18اگست (اے پی پی):اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے آزاد کشمیر، بونیر، گلگت بلتستان اور سوات میں بارشوں و سیلاب کے باعث جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔ پیر کو سیکرٹری اسلام آباد ہائی کورٹ بار منظور ججہ نے اعلامیہ جاری کیا جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے …

اسلام آباد۔18اگست (اے پی پی):اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے آزاد کشمیر، بونیر، گلگت بلتستان اور سوات میں بارشوں و سیلاب کے باعث جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔ پیر کو سیکرٹری اسلام آباد ہائی کورٹ بار منظور ججہ نے اعلامیہ جاری کیا جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ اللہ تعالیٰ ٰمرحومین کو جوار رحمت میں جگہ دے، متاثرہ خاندانوں کو صبر دے،

اسلام آباد ہائی کورٹ بار اس سانحے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق ہائیکورٹ بار دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور متاثرہ خاندانوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ ہائیکورٹ بار کی حکومت پاکستان اور متعلقہ اداروں سے اپیل ہے کہ متاثرین کی فوری امداد اور بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں تاکہ ان کے دکھوں کا مداوا ہو سکے، اللہ تعالیٰ متاثرہ خاندانوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے اور جاں بحق افراد کی مغفرت فرمائے۔

مزید خبریں