نائب وزیر اعظم کی زیرصدارت اجلاس، بیرون ملک مشنز کے کام کو بہتر بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان کے بیرون ملک مشنز کے انتظام کے لیے حکمت عملی اور ایکشن پلان تیار کرنے والی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ جمعرات کو دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں کمیٹی نے بیرون ملک پاکستانی مشنز کے کام کو بہتر بنانے کے اقدامات بارے تبادلہ خیال کیا …

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان کے بیرون ملک مشنز کے انتظام کے لیے حکمت عملی اور ایکشن پلان تیار کرنے والی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔

جمعرات کو دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں کمیٹی نے بیرون ملک پاکستانی مشنز کے کام کو بہتر بنانے کے اقدامات بارے تبادلہ خیال کیا جن میں قونصلر سروسز کو مضبوط بنانا، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بروقت مدد فراہم کرنا اور حکومت کی ملکیت والی چانسری اور رہائشی عمارتوں کی باقاعدہ مرمت و دیکھ بھال شامل ہیں۔

نائب وزیر اعظم نے سرکاری فنڈز کے معیار اور قدر کو یقینی بناتے ہوئے سروس ڈلیوری کو بہتر بنانے کے لیے ایکشن پلان تیار کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ و انسداد منشیات محمد طلال چوہدری،وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ اور وزارت خزانہ و وزارت خارجہ کے سینئر افسران نے شرکت کی

مزید خبریں