اسلام آباد ہائیکورٹ میں تین مستقل ججز کی حلف برداری، زیر التوا مقدمات میں کمی آئے گی، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):اسلام آباد ہائیکورٹ میں مستقل طور پر تعینات ہونے والے تین ججز جسٹس محمد آصف، جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ اس سلسلے میں حلف برداری کی باوقار تقریب اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے میں منعقد ہوئی جس میں عدلیہ، حکومت اور وکلا ء برادری کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف …

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):اسلام آباد ہائیکورٹ میں مستقل طور پر تعینات ہونے والے تین ججز جسٹس محمد آصف، جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ اس سلسلے میں حلف برداری کی باوقار تقریب اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے میں منعقد ہوئی جس میں عدلیہ، حکومت اور وکلا ء برادری کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ،جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے تینوں ججز سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا۔اس موقع پر رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارتِ قانون و انصاف کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا جس میں صدرِ مملکت کی منظوری سے تینوں ججز کی مستقل تعیناتی کا اعلان کیا گیا۔

حلف برداری کی تقریب میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر ججز، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے ججز، عدالتی افسران اور وکلا ء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر واجد گیلانی اور سیکرٹری منظور ججہ بھی تقریب میں موجود تھے۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ میں مستقل ججز کی تقرری سے زیر التوا ء مقدمات کے بوجھ میں کمی آئے گی اور عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔ انہوں نے تینوں ججز کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔واضح رہے کہ جسٹس محمد آصف، جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس اس سے قبل تقریباً ایک سال تک اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈہاک جج کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔