اسلام آباد ہائیکورٹ کا پیمرا کو پرائم ٹائم میں منشیات کیخلاف آگاہی مہم چلانے کا حکم

اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی تعلیمی اداروں میں منشیات کے خاتمے کے لیے موثر اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے پیمرا کو پرائم ٹائم میں آگاہی مہم چلانے کا حکم دے دیا۔ جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیئے کہ آگاہی مہم پرائم ٹائم کے دوران نشر کی جائے کیونکہ رات ایک بجے آگاہی مہم چلانے کا کوئی فائدہ نہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام …

اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی تعلیمی اداروں میں منشیات کے خاتمے کے لیے موثر اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے پیمرا کو پرائم ٹائم میں آگاہی مہم چلانے کا حکم دے دیا۔ جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیئے کہ آگاہی مہم پرائم ٹائم کے دوران نشر کی جائے کیونکہ رات ایک بجے آگاہی مہم چلانے کا کوئی فائدہ نہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے وفاق کے تعلیمی اداروں سے منشیات کے خاتمے سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔ وکیل درخواست گزار کاشف علی ملک عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے پیمرا کو ہدایت دی کہ منشیات کے خاتمے سے متعلق آگاہی مہم پرائم ٹائم کے دوران نشر کی جائے کیونکہ رات ایک بجے آگاہی مہم چلانے کا کوئی فائدہ نہیں۔جسٹس انعام امین منہاس نے حکم دیا کہ آئی جی اسلام آباد، اے این ایف، پرائیویٹ سکول ریگولیٹری باڈی اور دیگر سٹیک ہولڈرز مل کر منشیات کے خاتمے کا موثر میکنزم تیار کریں۔

پیمرا کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کی برآمدگی کی صورت میں متعلقہ سربراہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی جبکہ ڈیلیوری بوائے اور کوریئر سروسز کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2025ء میں اسلام آباد کے تعلیمی اداروں سے منشیات کے 51 مقدمات اے این ایف اور 22 مقدمات پولیس نے درج کیے۔ عدالت نے آئی جی کو تمام اداروں سے مشاورت کے بعد جامع حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کیس کی سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔