اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ اسلام امن اور محبت کا دین ہے اور تمام مذہب کے ماننے والوں کے ساتھ رواداری اور حسن سلوک کا درس دیتا ہے، پاکستان کا آئین اقلیتوں کو مکمل حقوق اور تحفظ فراہم کرتا ہے، بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے رویے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ منگل کو …
اسلام امن اور محبت کا دین ہے اور تمام مذہب کے ماننے والوں کے ساتھ رواداری اور حسن سلوک کا درس دیتا ہے، قاسم خان سوری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ اسلام امن اور محبت کا دین ہے اور تمام مذہب کے ماننے والوں کے ساتھ رواداری اور حسن سلوک کا درس دیتا ہے، پاکستان کا آئین اقلیتوں کو مکمل حقوق اور تحفظ فراہم کرتا ہے، بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے رویے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ منگل کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے زیراہتمام مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کے لیے کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قاسم خان سوری نے کہا کہ کرسمس کے پر مسرت موقع پر پاکستان میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ سمیت پوری مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کرسمس خوشیوں اور روشنیوں کا تہوار ہے۔اسلام امن اور محبت کا دین ہے اور تمام مذہب کے ماننے والوں کے ساتھ رواداری اور حسن سلوک کا درس دیتا ہے۔ قاسم خان سوری نے کہا کہ پاکستان کا آئین اقلیتوں کو مکمل حقوق اور تحفظ فراہم کرتا ہے۔ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو اپنے رسم و رواج کے مطابق اپنی مذہبی رسومات منانے کی آزادی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا پڑوسی ملک بھارت میں اقلیتوں کو جس ظلم و ستم اور نا انصافی کا سامنا ہے دنیا میں ا±س کی مثال نہیں ملتی۔ قائم مقام سپیکر نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے رویے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان میں بسنے والی مسیحی برادری کی ملک کی تعمیر ترقی میں خدمات قابل ستائش ہیں۔







