اسلام آباد میں چینی سفارتخانے نے160پاکستانی طلبہ کو دوبارہ ویزے جاری کر دیئے، چینی حکام

بیجنگ۔21مئی (اے پی پی):پاکستان میں چینی سفارتخانے نے کورونا وائرس کی وبا کے باعث تعلیمی سیشن کی معطلی کے بعد واپس آنے والےتقریباً 160پاکستانی طلبا کو چین میں اپنی تعلیم جاری رکھنے کے لیے دوبارہ ویزے جاری کر دیئے ہیں۔ چینی حکام نے ہفتے کو بتایا کہ اسلام آباد میں چینی سفارتخانے نے اب تک تقریباً 160پاکستانی طلبہ کو ویزے جاری کیے ہیں اور اور ان کےچین واپسی کے انتظامات …

بیجنگ۔21مئی (اے پی پی):پاکستان میں چینی سفارتخانے نے کورونا وائرس کی وبا کے باعث تعلیمی سیشن کی معطلی کے بعد واپس آنے والےتقریباً 160پاکستانی طلبا کو چین میں اپنی تعلیم جاری رکھنے کے لیے دوبارہ ویزے جاری کر دیئے ہیں۔ چینی حکام نے ہفتے کو بتایا کہ اسلام آباد میں چینی سفارتخانے نے اب تک تقریباً 160پاکستانی طلبہ کو ویزے جاری کیے ہیں اور اور ان کےچین واپسی کے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ حالیہ ٹیلی فونک رابطے کے دوران پاکستانی طلبہ کی چین میں اپنی تعلیم جاری رکھنے کے لیے ان کی واپسی پر بات کی جس کے بعد پاکستانی طلبہ کی چین میں مرحلہ وار واپسی پر اتفاق کیا گیا۔ چین کی طرف سے 250طلبہ کے چین کی مختلف یونیورسٹیوں میں اپنی تعلیم جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

اس سلسلے میں پاکستان میں چینی سفارتخانے نے پہلے مرحلے میں تقریباً 160طلبہ کو ویزے جاری کر دیئے ہیں جبکہ باقی رہ جانے والے طلبہ کے ویزوں کے اجرا پر کام جاری ہے۔ قبل ازیں چین میں پاکستانی سفارتخانہ چینی حکام سے مسلسل رابطے میں تھا۔ پاکستانی سفارتخانے نے کہا ہے کہ وہ باقی رہ جانے والے پاکستانی طلبا کی چین واپسی کے حوالے سے کوششیں جاری رکھے گا۔

پاکستان کے وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت رانا تنویر حسین کے مطابق 6ہزار پاکستانی طلبہ اپنی تعلیم جاری رکھنے کے لیے واپس چین جانا چاہتے ہیں۔