اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان اسلام آباد پہنچ گئے، وزیر خارجہ، وزیر مملکت کیڈ نے ایئر پورٹ پرخیر مقدم کیا

اسلام آباد ۔ 08 دسمبر (اے پی پی) اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان حکومت پاکستان کی دعوت پر جمعہ کو سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف اور وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چوہدری نے ائر پورٹ پر آغا خان کا خیر مقدم کیا۔دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے آغا خان کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں امامت کے 60 سال …

اسلام آباد ۔ 08 دسمبر (اے پی پی) اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان حکومت پاکستان کی دعوت پر جمعہ کو سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف اور وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چوہدری نے ائر پورٹ پر آغا خان کا خیر مقدم کیا۔دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے آغا خان کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں امامت کے 60 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی۔وزیر خارجہ نے مسلمانوں کے درمیان امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے حوالے سے ان کے وژن اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں معاشی لحاظ سے پسماندہ طبقوں کی سماجی و اقصادی ترقی کیلئے ان کے کردار کو سراہا۔

Leave a Reply