اسم محمد انگلینڈ اور ویلز میں مسلسل دوسرے سال بچوں کا مقبول ترین نام رہا،رپورٹ

لندن ۔1اگست (اے پی پی):اسم محمد کو انگلینڈ اور ویلز میں مسلسل دوسرے سال پیدا ہونے والے بچوں کے لیے مقبول ترین نام قرار دیا گیا ہے ۔ اردو نیوز نے برطانوی ادارہ برائے شماریات کے حوالے سے بتایا کہ اسم محمد جو 1980 کی دہائی کے وسط میں ٹاپ 100 ناموں میں شامل تھا، 2024 میں یہ نام پانچ ہزار 721 بچوں کا رکھا گیا جو کہ 2023 کے …

لندن ۔1اگست (اے پی پی):اسم محمد کو انگلینڈ اور ویلز میں مسلسل دوسرے سال پیدا ہونے والے بچوں کے لیے مقبول ترین نام قرار دیا گیا ہے ۔ اردو نیوز نے برطانوی ادارہ برائے شماریات کے حوالے سے بتایا کہ اسم محمد جو 1980 کی دہائی کے وسط میں ٹاپ 100 ناموں میں شامل تھا، 2024 میں یہ نام پانچ ہزار 721 بچوں کا رکھا گیا جو کہ 2023 کے مقابلے میں 23 فیصد زیادہ ہے،

یہ فہرست میں 21 واں مقبول ترین نام تھا اور 53 ویں نمبر پر تھا۔2024 میں انگلینڈ اور ویلز میں لڑکوں کے لیے دیگر مقبول مسلم ناموں میں یوسف (69 ویں نمبر پر)، موسیٰ (73 ویں)، ابراہیم (76 ویں) اور یحییٰ (93 ویں) شامل تھے۔ٹاپ 100 میں لڑکیوں کے مسلم ناموں میں لیلیٰ (56 ویں)، مریم (57 ویں) اور فاطمہ (76 واں) شامل تھے۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔