اسپیکر اسد قیصر اور قاسم خان سوری کاکرسمس کے پرمسرت موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد

اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور قائم مقام اسپیکر قاسم خان سوری نے کرسمس کے پرمسرت موقع پر مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ اور مسیحی برادری کو مبارکباد دی ہے۔ اس موقع پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں اسپیکر نے کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو دنیا میں امن ، محبت ،بھائی چارے اور برداشت کی تبلیغ …

اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور قائم مقام اسپیکر قاسم خان سوری نے کرسمس کے پرمسرت موقع پر مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ اور مسیحی برادری کو مبارکباد دی ہے۔ اس موقع پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں اسپیکر نے کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو دنیا میں امن ، محبت ،بھائی چارے اور برداشت کی تبلیغ کے لیے مبعوث کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان حصرت عیسیٰ علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ کا برگزیدہ پیغمبراور رسول مانتے ہیں۔ انہوں نے اس پرمسرت موقع پر حکومت اور پارلیمنٹ کے اقلیتوں کو آئین پاکستان اور قائد اعظم کے فرمودات کے مطابق حاصل حقوق و مرعات کے تحفظ کے عزم کو دہرایا۔ قائم مقام اسپیکر قاسم خان سوری نے کرسمس کے پرمسرت موقع پر مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہا کہ حضرت عیسیٰ کا انسانیت سے محبت کا دائمی پیغام آج بھی دنیا میں امن و ہم آہنگی کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے ملک کے تمام مذہب کو ماننے والوں کے مابین اتحاد و ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید خبریں