اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد

اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ 2025 جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف شاندار فتح نوجوان کھلاڑیوں کی محنت اور جذبے کی عکاس ہے۔ اتوار کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں انہوں نے چیئرمین پی سی بی سید محسن رضا نقوی، ٹیم مینجمنٹ اور کوچنگ اسٹاف کو بھی مبارکباددی اور …

اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ 2025 جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف شاندار فتح نوجوان کھلاڑیوں کی محنت اور جذبے کی عکاس ہے۔

اتوار کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں انہوں نے چیئرمین پی سی بی سید محسن رضا نقوی، ٹیم مینجمنٹ اور کوچنگ اسٹاف کو بھی مبارکباددی اور قومی انڈر 19 ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ قومی انڈر 19 ٹیم نے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر ایشیا کپ اپنے نام کیا،پورے ٹورنامنٹ میں قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی شاندار اور تسلسل پر مبنی کارکردگی قابلِ تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم نے ایشیا کپ جیت کر ملک اور قوم کا نام روشن کیا ہے،پاکستان کے نوجوان کھلاڑی غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل ہیں اور ملک کا روشن مستقبل ہیں،قومی انڈر 19 ٹیم کا ٹیم ورک، حوصلہ اور پیشہ ورانہ انداز قابلِ ستائش رہا۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ قومی ٹیم کی فتح پر قوم کو فخر ہے۔