اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی صحافیوں سے گفتگو

کراچی ۔ 2 جنوری (اے پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ 2018ءمیں ہونے والے عام انتخابات میں کامیابی اسی کو ملے گی جو عوام کے مسائل حل کرے گا، نیشنل ایکشن پلان سے مثبت نتائج حاصل ہوئے اسے جاری رہنا چاہئے، جو مجھے اسپیکر نہیں مانتے وہ قانون اور حلف کو نہیں مانتے، الیکشن ریفارمز کمیٹی جو سفارشات پیش کرے گی ان پر عمل درآمد …

کراچی ۔ 2 جنوری (اے پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ 2018ءمیں ہونے والے عام انتخابات میں کامیابی اسی کو ملے گی جو عوام کے مسائل حل کرے گا، نیشنل ایکشن پلان سے مثبت نتائج حاصل ہوئے اسے جاری رہنا چاہئے، جو مجھے اسپیکر نہیں مانتے وہ قانون اور حلف کو نہیں مانتے، الیکشن ریفارمز کمیٹی جو سفارشات پیش کرے گی ان پر عمل درآمد ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو رکن قومی اسمبلی ساجد احمد کی والدہ اور بھائی کے انتقال پر اور بعد ازاں ذوالفقار مرزا کی والدہ کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ پر تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ایاز صادق نے کہا کہ 2018ءکے عام انتخابات میں جو بھی پارٹی عوام کے مسائل حل کرنے میں کامیاب ہو گی عوام انہیں ہی منتخب کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ آنے والی نسلوں کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے اس سے نہ صرف پاکستان بلکہ خطہ کی تقدیر بدل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ کے حوالے سے چاروں صوبوں کے وزراءاعلیٰ کے چین جانے سے منصوبہ مزید کلیئر ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی پاکستان کا چہرہ ہے اس کی بہتری کے لئے ہم سب کو مل کر مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔

مزید خبریں

Leave a Reply