اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ کو بطور نگران وزیر اعلی خیبرپختونخوا حلف اٹھانے پر مبارکباد

207
Speaker National Assembly
Speaker National Assembly

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشر ف نے جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ کو بطور نگران وزیر اعلی خیبرپختونخواحلف اٹھانے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین کی بطور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ اچھی شہرت کے حامل قانون دان ہیں، امید ہے ان کی قیادت میں خیبر پختونخوا کی نگران حکومت صوبے کے عوام کی خوشحالی اور شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے اپنا آئینی کردار ادا کرے گی ۔