اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا وفاقی وزیر محمد جنید انوار سے اظہار تعزیت

اسلام آباد۔7ستمبر (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ان کی والدہ کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا۔یہاں جاری بیان کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ والدین قدرت کا انمول تحفہ ہوتے ہیں، ان کا بچھڑ جانا ایک ناقابل تلافی نقصان اور نہایت صدمہ انگیز ہوتا ہے۔انہوں نے کہا …

اسلام آباد۔7ستمبر (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ان کی والدہ کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا۔یہاں جاری بیان کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ والدین قدرت کا انمول تحفہ ہوتے ہیں، ان کا بچھڑ جانا ایک ناقابل تلافی نقصان اور نہایت صدمہ انگیز ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ والدین بالخصوص والدہ کی شفقت، دعاؤں اور محبت کا کوئی نعم البدل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ والدین کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پُر نہیں ہو سکتا۔ یہ ایک ایسا دکھ ہے جسے الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔اسپیکر سردار ایاز صادق نے محمد جنید انوار اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس غم کی گھڑی میں ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر و استقامت عطا فرمائے۔