سرینگر ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) تحریک حریت جموںو کشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے پارٹی کارکنوں کے گھروں پر چھاپوںاور ان کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی ڈھونگ سے قبل ہی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کردیاگیاہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد اشرف صحرائی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں پارٹی کارکنوں دانش مشتاق، رئیس احمد میر، طارق احمد شیخ …
اشرف صحرائی کی طرف سے پارٹی کارکنوں کے گھروں پر پولیس کے چھاپوں اور گرفتاریوں کی شدید مذمت

مزید خبریں
سرینگر ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) تحریک حریت جموںو کشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے پارٹی کارکنوں کے گھروں پر چھاپوںاور ان کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی ڈھونگ سے قبل ہی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کردیاگیاہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد اشرف صحرائی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں پارٹی کارکنوں دانش مشتاق، رئیس احمد میر، طارق احمد شیخ ، اشفاق احمد پنڈت اور مشتاق احمد پنڈت کی گرفتاری اور منظور احمد گنائی کے گھر پر پولیس کے مسلسل چھاپوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس سیاسی لیڈروں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مار کر اہل خانہ کو ہراساں کررہی ہے۔ انہوںنے واضح کیاکہ کہ یہ انتخابات نہیں بلکہ ایک فوجی مشق ہے۔








