اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران ہفتہ واربنیادوں پر 0.81 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 42.86 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ واررپورٹ کے مطابق 4 جنوری 2023 کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں 9 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 23 کی قیمتوں میں استحکام رہا، اس …
اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.81 فیصد، سالانہ بنیادوں پر 42.86 فیصد کا اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران ہفتہ واربنیادوں پر 0.81 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 42.86 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ واررپورٹ کے مطابق 4 جنوری 2023 کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں 9 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 23 کی قیمتوں میں استحکام رہا، اس کے برعکس 19 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ہفتہ رفتہ میں ملک میں آلو کی قیمت میں 8.68 فیصد، لپٹن چائے 8.68 فیصد، لہسن 0.68 فیصد، 5 کلو کوکنگ آئل 0.54 فیصد، ڈھائی کلو گرام بناسپتی گھی 0.54 فیصد، واشنگ سوپ 0.47 فیصد، دال ماش 0.36 فیصد، آٹا 0.23 فیصد اور ایک کلوبناسپتی گھی کی قیمت میں 0.08 فیصدکی کمی ہوئی۔ اس کے برعکس ٹماٹرکی قیمت میں 16.04 فیصد
، چکن 13.98 فیصد، انڈے 3.20 فیصد، پیاز 3.04 فیصد، کیلا 2.13 فیصد، دال چنا2.12 فیصد، چینی 2.04 فیصد، دال مونگ 1.68 فیصد، ایل پی جی 1.19 فیصد، جلانے کی لکڑی 0.51 فیصد اور جارجیٹ کی قیمت میں 0.23 فیصدکااضافہ ہوا۔
سب سے کم یعنی 17732 روپے ماہوار آمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.81 فیصدکااضافہ ہوا، 17733 روپے سے لے کر 22888 روپے، 22889 روپے سے لے کر 29517 روپے، 29518 روپے سے لے کر 44175 اور اس سے زیادہ ماہوار آمدنی رکھنے والے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 0.84 فیصد، 0.79 فیصد، 0.83 فیصد اور 0.80 فیصدکا اضافہ ہواہے۔
صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ کا تعین ملک کے 17 بڑے شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ردوبدل کی بنیاد پر ہوتا ہے۔








