ریاض۔26جنوری (اے پی پی):اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی سعودی عرب کے سرکاری دورے پر جدہ پہنچ گئی ہیں۔ایس پی اے کے مطابق جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے ان کا خیرمقدم کیا۔
اس موقع پر اٹلی میں سعودی سفیر شہزادہ فیصل بن سطاام بن عبدالعزیز، وزیر تجارت ماجد القصبی، جدہ کے میئر صالح بن علی الترکی، مملکت میں اٹلی کے سفیر کارلو بالڈوچی اور دیگرعہدیدار بھی ایئر پورٹ پر موجود تھے۔
اطالوی وزیراعظم کا یہ دورہ رواں ماہ کے آغاز میں دونوں ملکوں کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے ایک معاہدے پر دستخط کے بعد ہورہا ہے جس میں سعودی عرب سے گرین ہائیڈروجن کی یورپ کو ممکنہ فراہمی شامل ہے۔