اعجاز جاکھرانی کی محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی اعجاز جاکھرانی نے محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے لیڈر آف اپوزیشن کو مبارکباد دی اور کہا کہ آپ نے اپنے خطاب میں کئی بار کہا ہے کہ میں منتخب ہو کر آیا ہوں ، ہم سب بھی …

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی اعجاز جاکھرانی نے محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے لیڈر آف اپوزیشن کو مبارکباد دی اور کہا کہ آپ نے اپنے خطاب میں کئی بار کہا ہے کہ میں منتخب ہو کر آیا ہوں ، ہم سب بھی الیکشن کے مراحل سے گزر کر منتخب ہو کر ہی آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے جمہوریت بحالی کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے الیکشن کے بعد پاکستان تحریک انصاف کو پیشکش کی تھی کہ آپ حکومت بنائیں تاہم اس وقت بھی آپ نہیں مانے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی بات ہماری جماعت پانچ سال پہلے کر چکی ہے، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور صدر مملکت آصف علی زرداری کا فلسفہ ہی مذاکرات ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملکی مسائل کے حل اور عوام کو درپیش چیلنجز کے خاتمہ کیلئے مذاکرات ہوں گے تو پاکستان پیپلز پارٹی اس میں بھرپور شرکت کرے گی۔

 

مزید خبریں