اعصام الحق قریشی نے سپورٹس کمپلیکس چکوال میں اپنے نانا کے نام سے منسوب ٹینس کورٹ کا افتتاح کردیا

97
اعصام الحق قریشی نے سپورٹس کمپلیکس چکوال میں اپنے نانا کے نام سے منسوب ٹینس کورٹ کا افتتاح کردیا
اعصام الحق قریشی نے سپورٹس کمپلیکس چکوال میں اپنے نانا کے نام سے منسوب ٹینس کورٹ کا افتتاح کردیا

چکوال۔ 06 جنوری (اے پی پی):پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی نے اوشین سپورٹس کمپلیکس چکوال میں اپنے نانا خواجہ افتخار احمد مرحوم کے نام سے منسوب ٹینس کورٹ کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب کے بعد اعصام الحق قریشی اور عقیل خان کے درمیان نمائشی میچ بھی کھیلا گیا جو اعصام الحق قریشی نے دلچسپ مقابلے کے بعد جیت لیا،شرکا نے اعصام الحق کے کھیل کو خوب سراہا۔

چیف ایگزیکٹو فورم عباسی ٹونی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا سپورٹس کمپلیکس بنانے کا مقصد نوجوانوں میں چھپے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے ۔تقریب میں چکوال جمور اف کانگریس کے بانی قاضی محمد اکبر چوہری شہزاد سعادت حاجی محمد اسحاق چکوال پریس کلب کے چیئرمین خواجہ بابر سلیم سیکرٹری جنرل ذوالفقار میر راجہ افتخار احمد ملک شفیق کے علاوہ خواتین نے بھی شرکت کی ۔